اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت وہ تمام اقدامات کرے گی جس سے خواتین محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیںَ۔
وزیراعظم عمران خان نے خواتین کےعالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کا عالمی دن مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرنے کے عزم کے اعادہ کا دن ہے، ہمارا مذہب خواتین کو مساوی حقوق فراہم کرنے کا درس دیتا ہے، ہمارے پیغمبرﷺ نے بھی خواتین کو مساوی حقوق فراہم کرنے کا درس دیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری خواتین ہرشعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کومنوارہی ہیں، ہماری خواتین نے عالمی سطح پر بھی اپنی صلاحیت کو منوایا ہے ،خواتین کو مساوی حقوق دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، وہ تمام اقدامات کریں گے جس سے خواتین محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیں، خواتین کو یکساں مواقع اور سازگار ماحول پیدا کرکے ہی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.