Khabardar E-News

ماں، بیٹی، بہن، بیوی، عورت ہر روپ میں رحمت؛ آج خواتین کا عالمی دن

189

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: ماں، بہن، بیٹی، بیوی غرض عورت ہر روپ میں رحمت ہے، وجود زن سے ہے تصویرکائنات میں رنگ؛ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

عورت کائنات میں خدا کی ایسی تخلیق جس کے تصور سے نرمی، محبت، خلوص کا تصور ابھرتا ہے، بقول شاعر کائنات کی رنگینی کی وجہ بھی یہی وجود ہے، مردوں کے شانہ بشانہ  چلتی خواتین کو ان کے حقوق، احترام  دینے کے لیے 8 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے۔

1908ء میں نیویارک میں گارمنٹس فیکٹری میں کام کرنے والی خواتین  ملازمین نے کام کی نوعیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کی اور اپنے حقوق تسلیم کرائے جس کے اعزاز میں دنیا میں پہلی بار یوم خواتین امریکا میں 28 فروری 1909ء کو منایا گیا۔

اس دن کو منانے کا اہتمام امریکا کی سوشلسٹ پارٹی نے کیا تاہم بعد میں اقوام متحدہ نے  1975ء میں باقاعدہ طور پر 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے نام سے منسوب کردیا جس کے بعد سے آج تک ہر سال 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کے حقوق اجاگر کرنے کے لیے یہ دن منایا جاتا ہے۔

آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں شہر شہر ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور اسی سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں سول سوسائٹی کی جانب سے سیمینارز اور کانفرنسز بھی منعقد کی گئے ہیں۔

خواتین کے عالمی دن پر گوگل کا خراج تحسین

دوسری جانب خواتین کے عالمی دن پر گوگل نے اپنا ’’ڈوڈل‘‘ تبدیل کر کے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ گوگل نے ڈوڈل کو ویڈیو کی صورت میں پیش کیا ہے جس میں خواتین کی صلاحیتوں کو زندگی کے ہر شعبے میں اُجاگر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Comments are closed.