لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی صرف امیروں کے لیے کام کرتی ہے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ سیاست کر سکتے ہیں نہ حکومت، آئی ایم ایف کا نمائندہ پاکستان کا نمائندہ بن کر آئی ایم ایف سے بات کرتا ہے، حکومت نے بغیر منصوبہ بندی آئی ایم ایف سے مذاکرات کیے، یہ تو آئی ایم ایف سے بھی مذاکرات نہیں کر سکتے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا دیا، ملک کی معاشی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے، اس وقت نااہل حکمران ملک پر مسلط ہیں، حکومت ملک میں غریبوں پر ظلم کر رہی ہے، ہم عوام اور غریب دوست حکومت بنانا چاہتے ہیں، ہم نہیں چاہتے ایسی حکومت ہو جو صرف بزنس مینوں کو نوازے جب کہ ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی معاشی پالیسی میں بہت فرق ہے، ن لیگ اور پی ٹی آئی صرف امیروں کےلیے کام کرتی ہے
Comments are closed.