چمن: صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب بم دھماکے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق چمن میں لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
واقعہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دوسری جانب پولیس اور سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔
Comments are closed.