اسلام آباد: پاكستان نے بحری جہاز میں ممنوعہ سامان سے متعلق بھارتی الزام كو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحری جہاز میں كوئی ممنوعہ سامان نہیں، صنعت میں استعمال ہونے والی فرنس ہے جو کہ پرائیویٹ كمپنی نے فرنس انڈسٹری میں استعمال كے لئے منگوائی تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ كا كہنا ہے كہ بھارتی انتظامیہ كی جانب سے پاكستان آنے والے ایک كمرشل بحری جہاز كی تلاشی اور سامان ضبطی كی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، پاكستان میں ایک نجی كمپنی نے بھی دفتر خارجہ سے رابطہ كیا ہے جس نے زیر سوال چیزوں كو درآمد كیا جس سامان پر سوال اٹھایا جارہا ہے وہ ایک ہیٹ ٹریٹمنٹ فرنس كیسنگ سسٹم ہے جس كے كئی صنعتی استعمال ہیں، یہ سامان كسی بھی بین الاقوامی طور پر ممنوعہ سامان كی فہرستوں میں شامل نہیں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے كہا كہ جو دعوے كیے جارہے ہیں ان كے برعكس اس سامان كو دستاویزات میں باقائدہ طور پر ظاہر كیا گیا اور كسی قسم كی معلومات كو چھپانے كی كوشیش نہیں كی گئی ہے، اس سامان كے ممكنہ فوجی سامان ہونے كے دعوے حقائق كے برعكس اور غلط ہیں، ایسی فرنس پاكستان اور دنیا بھر كی مختلف صنعتوں میں استعمال ہوتی ہیں۔
Comments are closed.