کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے لیے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا جبکہ غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
کبڈی ورلڈ کپ 9 فروری سے لاہور میں شروع ہو گا جس کے لیے پاکستان کبڈی ٹیم کی تیاریوں کا سلسلہ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔
میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کبڈی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 20 رکنی ٹیم کی قیادت محمد عرفان کریں گے جبکہ شفیق احمد کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایونٹ میں شرکت کے لیے غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
جرمنی ، ایران اور آذربائیجان کی ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں۔ ٹیموں کا استقبال اسپورٹس بورڈ پنجاب کے نمائندوں نے کیا۔
غیر ملکی کھلاڑیوں نے میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستان آمد کو خوشگوار تجربہ قرار دیا ہے۔
Comments are closed.