لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے امید ظاہر کی ہے کہ تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم اپنے اعزاز کے دفاع میں کامیاب ہوگی۔
ندیم عمر نے کہا کہ ہماری تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں،دفاعی چیمپئن ہونے کے وجہ سے اضافی ذمہ داری بھی ہے، ہمیں سب سے زیادہ تجربہ کار کپتان سرفراز احمد کیساتھ شین واٹسن اور جیسن رائے کی خدمات بھی حاصل ہیں۔
ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ واٹسن بڑی خوشی سے پاکستان آئیں گے، گزشتہ ٹور میں آسٹریلوی کرکٹرز گراؤنڈ کا چکرلگا رہے تھے، سیکیورٹی اہلکاروں نے ان سے کہا کہ کراؤڈ کے زیادہ قریب نہ جائیں، اس کے باوجودشین واٹسن لوگوں میں گھل مل گئے، یہاں عزت افزائی کو دیکھتے ہوئے وہ پاکستان آنے میں بڑی خوشی محسوس کریں گے۔
Comments are closed.