Khabardar E-News

سری لنکا کو ہوا بازی کے شعبے میں تعاون کی پیشکش

110

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اپنے سری لنکن ہم منصب کو ایوی ایشن کے مختلف شعبوں میں تربیت اور مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سرکاری دورہ پر سری لنکا پہنچے۔ ایئر چیف نے سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجاپکسا سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ سری لنکن وزیر اعظم نے سری لنکا کیلیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔انہوں نے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے تکنیکی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے شعبوں میں مکمل مدد اورتعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے دونوں ممالک میں بالعموم اور فضائی افواج کے مابین بالخصوص دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا بھی اعادہ کیا۔

قبل ازیں ائیر چیف نے سری لنکن فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ایئر چیف کی آمد پر سری لنکن فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انھوں نے سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر ایئر مارشل سْمنگلا دیاس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ائیر چیف نے اپنے ہم منصب کو ایوی ایشن کے مختلف شعبوں میں تربیت اور مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کے تعاون کی مخلصانہ پیشکش پر شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے نئی جہتوں کو تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

Comments are closed.