Khabardar E-News

عمران خان آٹا،چینی چوراور مہنگائی مافیا کی سربراہی کررہے ہیں، ترجمان (ن) لیگ

117

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان آٹا، چینی چوراور مہنگائی مافیا کی سربراہی کررہے ہیں۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ملک پر مسلط آٹا، چینی چور اور مہنگائی مافیا کی سربراہی کر رہے ہیں، بیرون ملک چینی بیچ کر اربوں کمانے والے اب چینی باہر سے منگوا کر پھر تجوریاں بھر رہے ہیں، وزہر اعظم بتائیں کہ چینی چور، منافع خور اور ذخیرہ اندوز اپنے دوستوں کے خلاف کب کارروائی کریں گے؟قوم کی جیب پر ڈاکہ کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے کیوں ڈر رہے ہیں ؟

ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کو بتائیں کہ عوام کی روٹی ، چینی اور آٹا چھین کر دوستوں کی جیبیں کیوں بھری جا رہی ہیں ؟، ایک سال میں 13 ہزار ارب کا قرضہ کس کی جیب میں گیا ہے ؟ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کس کی جیب میں جا رہا ہے ؟ دوائیوں کی قیمتوں میں تاریخی اضافے سے کمایا گیا مال کس کی جیب میں گیا؟ عمران خان کی سرپرستی میں ان کے دوستوں نے پابندی کے باوجود چینی اور آٹا درآمد کیوں کیا ؟۔ جہانگیر ترین، خسرو بختیار اور ہمایوں اختر کی ملزمیں کتنی چینی ہے؟

Comments are closed.