Khabardar E-News

چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کے بیٹوں کی مشکلات میں اضافہ

123

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور  : چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔

چوہدری شوگر ملز کیس میں حسن اور حسین نواز چوہدری شوگر ملز میں شئیر ہولڈر رہے چکے ہیں اور شامل تفتیش بھی ہیں مگر نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے متعدد بار طلبی کے باجود دونوں بھائی نا تو نیب کے روبرو پیش ہوئے اور نا ہی تفتیش عمل کا حصہ بنے۔

Comments are closed.