Khabardar E-News

کوئٹہ:ہوشاب دھماکہ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلیےگئے- میرضیاء لانگو

26

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) صوبائی مشیر داخلہ ضیاء لانگونے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز قربانیاں دے کرصوبے میں امن و امان برقرار رکھ رہے ہیں،جبکہ چند عناصر سیکیورٹی فورسز کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہی ہے،
مشیر داخلہ ضیاء لانگونے ہفتہ کو کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ گذشتہ سال اکتوبر میں ہوشاب میں ایک واقعہ رونماء ہوا تھا، جس میں میں دو بچے شہید ہوئے تھے، بعد میں بعض عناصر نے واقعہ کی زمہ داری سیکیورٹی فورسز پر ڈال کر الزام لگایا گیا تھا،
اور بلوچستان ہائی کورٹ نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرنے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا،
جس پر پولیس اور کرام برانچ نے واقعہ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جنہوں نے مختلف تخریب کاری کی کاروائیوں کرنے کا اعتراف کیا ہے،
ضیاء لانگوکے کہا کہ ویڈیو اسکینڈل ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے گی،
ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں را کا ہاتھ یے اور افغانستان میں را کے لیے ذمین تنگ ہونے پر بلوچستان کا رخ کر رہے ہیں،لیکن اس کے باوجود را فنڈڈ دہشتگرد آخری سانس لے رہے ہیں،
ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ناراض بلوچوں کے ساتھ مذاکرات وفاقی حکومت کی سطح پر کیا جارہا ہے، تاہم انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور آئی جی پولیس کے اختلاف کی خبروں سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام اتحادیوں اور اپوزیشن سے مشاورت کے بعد نیا وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا تھا، اس موقع پر ڈی آئی جی کرائم برانچ وزیر خان ناصر نے بتایا کہ ہوشاب مٰیں گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہے، اور فرار ملزم کے کے گھر پر گرنیڈ پڑا تھا جس کے باعث بںچوں کی شہادت ہوئی،

Comments are closed.