کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کے ہمراہ اچانک سیاحتی مقام ہنہ اوڑک کا دورہ کیا – اس موقع پر مقامی آبادی نے سکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر وزیراعلئ کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا اوروزیراعلئ سے بڑی تعداد میں مقامی لوگوں کی ملاقات ہوئی –
مقامی لوگوں نے بجلی گیس اور دیگر بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کی شکایات کیں اور جگہ
جگہ وزیراعلئ کی گاڑی کو روک کر مسائل سے آگاہ کیا
وزیراعلئ بلوچستان کی جانب سے کیسکو اور گیس کمپنی حکام کو اوڑک بھجوانے کی یقین دہانی
اور کہا کہ میں خود بھی وفاقی وزیر توانائی سے اوڑک کو گیس اور بجلی کی فراہمی کی بات
کرؤنگا۔
وزیراعلئ بلوچستان نے کہا کہ ہماری حکومت غریب عوام کی پریشانیوں کے خاتمے اور انکے
گھروں میں خوشحالی لانے کا عزم رکھتی ہے ۔اور اوڑک میں ترقی کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کر کے
بہترین سیاحتی مقام بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے وزیراعلئ کا منصب عطا کیا۔اللہ تعالئ نے جو مقام
اور عزت دی وہ غریبوں کی دعا سے ہے ۔
بقول وزیراعلئ بلوچستان کے امیروں کے کام تو ویسے ہی ہو جاتے ہیں ہمارا مقصد غریب طبقہ کو
عزت دینا اور اسے اوپر لانا ہے۔صرف وعدے اور باتیں نہیں کام کرنے آۓ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے دروازے سب کے لیۓ کھلیں ہیں اگر آپ کا کام نہیں ہوا تو میرے پاس آئیں۔
کونکہ کوئیٹہ شہر کے اتنے قریب ہوتے ہوۓ اوڑک میں زندگی کی بنیادی سہولتیں نہ ہونا
افسوسناک
ہے۔
وزیراعلئ نے
فوری طور پر
کوئیٹہ اوڑک
روڈ کی تعمیر
ومرمت کی
ہدایت کی اور
ساتھ ہی مقامی
لوگوں کی گرم
چاۓ اور پکوڑوں سے وزیراعلئ کی خاطر مدارت کی – مقامی لوگوں نے کہا کہ آپ پہلے
وزیراعلئ ہیں جو بغیر کسی پروٹوکول اور سیکیورٹی کے یہاں آۓ۔
Comments are closed.