Khabardar E-News

اوتھل، چیئرمین سینیٹ کے بھائی سالارخان سنجرانی سڑک حادثے میں جان بحق

177

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اوتھل ( نامہ نگار) چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی کار حادثے میں جان بحق ہوے ہیں اطلاعات

کے مطابق حادثے میں چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی سالار خان سنجرانی جاں بحق ہوگئے اس

حادثے میں سالار سنجرانی کے ڈرائیو یونس بھی دم توڑ گئے

بتایاگیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے بھائی سالار سنجرانی کراچی سے کوئٹہ جارہے تھے کہ لسبیلہ

کے قریب چیئرمین سینیٹ کے بھائی کی کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی

وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی

سالار سنجرانی کے ٹریفک حادثے میں جانبحق ہونے پر افسوس کا اظہارکیا ہے

وزیراعلئ بلوچستان کا چئیرمین سینٹ کو ٹیلیفون تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ

حادثے کی خبر سن کر انتہائی دکھ پہنچا۔اور بتایا کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ

ہیں۔

وزیراعلئ بلوچستان نے دعاکی کہ اللہ تعالئ مرحوم کی مغفرت فرماۓ اور سوگوار خاندان کو یہ

صدمہ صبر ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔ .صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر

ضیاءاللہ لانگو کا چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کے بھائی سالار سنجرانی کے ٹریفک حادثے

میں جانبحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مشکل اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔

صوبائی مشیر داخلہ نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت

کرنے کا حوصلہ عطاء فرمائے۔

سابق صوبائی وزیر رکن اسمبلی میر سلیم احمد خان کھوسہ کا چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی

کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی کے ٹریفک حادثے میں جانبحق ہونے پر افسوس کا اظہارکیا ہے

اور کہا ہے کہ حادثے کی خبر سن کر انتہائی دکھ پہنچا۔اور دعاکی کہاللہ تعالئ مرحوم کی مغفرت

فرماۓ اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی کا چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کے چھوٹے

بھائی سالار سنجرانی کے ٹریفک حادثے میں جانبحق ہونے پر افسوس کا اظہارکرتےہوے کہاکہ

حادثے کی خبر سن کر انتہائی دکھ پہنچا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار

خاندان کے ساتھ ہیں

جمیعت علماء اسلام کے رہنما ورکن اسمبلی حاجی نواز کاکڑ کا چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی

کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی کے ٹریفک حادثے میں جانبحق ہونے پر افسوس کا اظہارکیا ہے –

اور دعاکی کہاللہ تعالئ مرحوم کی مغفرت فرماۓ اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر ہمت سے

برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

Comments are closed.