کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر) وزیراعلئ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجونےکہا ہے کہ بلوچستان کے سیاحتی مقام
زیارت میں سیاحوں کی دیکھ بھال اور سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جاۓ۔
وزیراعلئ بلوچستان نے پی ڈی ایم اے اور ڈی سی زیارت کو ہدایت کرتے ہوے کپا ہے کہ کوئٹہ سے زیارت
آنے جانے والے تمام راستوں کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیۓ بحال رکھنے کے لیۓ بھرپور اقدامات کیۓ
جائیں اور زیارت آنے والوں کو موسم کی صورتحال اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ رکھا جاۓ –
زیارت:سیاحوں کوسہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے- وزیراعلی بزنجو
وزیراعلئ بلوچستان نے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے
لیۓ مکمل تیار ی رکھیں۔اور زیارت اور دیگر متعلقہ علاقوں میں رہائیش کی متبادل سہولت اور مانیٹرنگ کا
نظام فعال رکھا جاۓ۔
وزیراعلئ کی پی ڈی ایم اے کو زیارت کان مہتر زئی اور برف باری سے متاثرہ دیگر علاقوں میں ایندھن اور
اشیاء خوردوش کی وافر مقدار دستیاب رکھنے کی ہدایت کی ہے –
Comments are closed.