Khabardar E-News

اسلام آباد: مری برفباری ، 22 افراد جان بحق ، امدادکے لیے پاک آرمی کی آمد

138

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

السلام آباد ( خبردار ڈیسک ) مری برفباری میں حالیہ برفباری میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے جانبحق ہونے والوں میں اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اور انکے اہل خانہ سات افراد بھی شامل ہیں
اے ایس آئی تھانہ کوہسار میں تعینات تھا اور جمعہ کی شام اے ایس آئی نوید کی گاڑی میں سات سے آٹھ افراد کے ہمراہ مری گئے تھے اسلام آباد پولیس کے مطابق تمام افراد برف باری اور سردی میں امداد نہ ملنے پر جان کی بازی ہار گئے
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مری میں برفباری ، سیاحوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوے کہا کہ گذشتہ رات کو مری میں 16سے19 کے درمیان اموات ہوئیں ،
وفاقی وزیرداخلہ کے مطابق گاڑیوں میں موجود سیاحوں کی اموات ہوئی جس کے بعد مری جانے والے تمام راستے بند کردیے ہیں اور پاک فوج ، رینجرز اور ایف سی کو طلب کرلیا گیا ہے ،،وفاقی وزیرداخلہ
ری میں
انکے مطابق دو روز پہلے مری میں 80ہزار گاڑیاں پہنچ چکی تھیں سول انٹیجینس اداروں کی جانب سے انتظامیہ کو سیاحوں اور گاڑیوں کی تعداد کے بارے میں آگاہ کردیا گیا تھا جبکہ گزشتہ دو روز میں 40ہزار، سے زائد مزید گاڑیاں مری پہنچیں لیکن راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ مری کا راستہ بند کرنے کے فیصلے میں تاخیر کا شکار ہوئی ،
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تین لاکھ سے زائد سیاح مری پہنچ چکے تھے
دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدرا نے اداروں کی رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی کو کال کرکے برہمی کا اظہار کیا ،اور ڈی سی اور کمشنر راولپنڈی کو فوری مری پہنچنے، اور ہنگامی حالات سے نبھٹنے کا حکم دیا ،
ذرائع کے مطابق مری میں ٹریفک پولیس کی نفری بھی کم تھی کونکہ راولپنڈی سے بروقت ٹریفک اہلکاروں کی ضرورت کے مطابق نفری بھی نہ بھیجی جاسکی ، ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی کال کے بعد راولپنڈی انتظامیہ حرکت میں آئیاور ڈی سی آفس کنٹرول روم میں اب تک 500 سے زائد ایمرجنسی کالز آچکیں ہیں،
لاہور سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مری میں برف باری میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔اس مقصد کے لیے پولیس اور ریسکیو 1122 کے افسران اور عملہ امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مری میں بعض افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہاراور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتےہوے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔اور حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
.وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مری اور گلیات میں سردی کے باعث سیاحت کے لیۓ آۓ افراد کے جانبحق ہونے پر دلی دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلئ نے کہا ہے کہ سیاحوں کے جانبحق ہو نے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے
اور ہم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں وزیراعلئ نے دعا کی ہے کہاللہ تعالئ مرحومین کی مغفرت فرماۓ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے
وزیر اعلئ نے کہا ہے کہ عوام برف باری کے علاقوں کی جانب سفر سے پہلے حکومتی ہدایات کو ضرور دیکھیں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے سے ایسے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔

Comments are closed.