کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج داؤد خان ناصر نے بچے سے زیادتی کرنے والے مجرم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔
استغاثہ کے مطابق ملزم حسنین عباس نے سول لائن تھانے کی حدود میں آٹھ سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
ملزم کے خلاف 24 جون 2021 کو سول لائن تھانے کی حدود میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے فوراً بعد جنسی زیادتی کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔
جج نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 10 سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے ملزم پر دو لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔ 2 لاکھ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو ایک سال کی اضافی قید بھگتنا ہوگی۔
پولیس نے فیصلہ سنانے کے بعد ملزمان کو دسٹرکٹ جیل کوئٹہ منتقل کر دیا۔
Next Post
Comments are closed.