Khabardar E-News

نمبرز سکینڈل: چیئرمین بورڈ کو کل تک تمام ڈیٹا جمع کرانے کی ہدایت

188

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( خبردار ڈیسک ) حکومت بلوچستان کی جانب سے تعینات انکوائری کمیٹی کے چیئرمین نے چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BBISE) سے کہا ہے کہ وہ کل (8 دسمبر) تک بورڈ کے بارے میں تمام ڈیٹا جمع کرائیں۔
صوبائی حکومت کی سفارش پر انکوائری کمیٹی نے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے بعض طلبہ کو جعلسازی کے ذریعے نمبر دینے میں بڑے پیمانے پر فراڈ کی تحقیقات کرنے والی انکوائری کمیٹی نے چیئرمین بی بی آئی ایس ای کو تمام ڈیٹا جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
2 دسمبر کو ایک خط میں، کمیٹی نے چیئرمین سے کہا تھا کہ وہ بورڈ کے اراکین، ایگزامینرز، پیپرز چیک کرنے والے افراد، کنٹرولر امتحانات وغیرہ کے بارے میں تمام مطلوبہ معلومات فراہم کریں۔ تاہم، BBISE تاحال معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہا۔
محکمہ تعلیم بلوچستان نے ایف اے، ایف ایس سی اور میٹرک کے امتحانات میں طلباء کو نمبر دینے میں بورڈ حکام کی جانب سے کی جانے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کوئٹہ وائس کے مطابق حکمہ تعلیم بلوچستان نے ایف اے، ایف ایس سی اور میٹرک کے حالیہ امتحانات میں طلباء کو نمبر دینے میں بورڈ حکام کی جانب سے بڑے پیمانے پر نہ صرف بددیانتی سے کام لیاگیا ہے بلکہ اس سے صوبے کے سیکڑوں حقدار طلبہ وطالبات کے حق پر دن دھاڑے ڈاکہ مارگیا ہے جس کے باعث زیادہ تر نالائق طلبہ نے میٹرک اور ایف اے ، ایف ایس سی کے امتحانات میں لاکھوں روپے کی عوض 9 سوسے 11 سو کے درمیان نمبر حاصل کیے ہیں
لیکن جب ان میں سے کہی طلبہ وطالبات نے مقابلے کے مختلف امتحانات میں حصہ لیا ہے تو وہ نہ صرف بری طرح ناکامی سے دوچار ہوے ہیں بلکہ قومی سطع پر وہ بلوچستان کے بدنامی کا بھی سبب بنے ہیں –
بلوچستان کے عوامی حلقوں نے بھی حکومت کی جانب سے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں ہونے والے نمبرز اسکینڈر کے انکشاف پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے ملوث اہلکاروں اور آفیسران کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ غلط نمبرنگ کے ذرئعے جن لائق طلبہ و طالبات کا حق ماراگیا انکا آزالہ کرنے کے بھی اقدامات کیے جائیں –

Comments are closed.