Khabardar E-News

کوئٹہ: ملک میں شفاف الیکشن کروانا آئنی ذمہ داری ہے الیکشن کمشنر

177

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( خبردار نیوز ) صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف الیکشن کروانا آئنی ذمہ داری ہے
الیکشن کمشن بلوچستان کے زیراہتمام کوئٹہ میں ووٹر کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتےہوے انہوں نے کہاکہ کمپیوٹرازڈ ووٹر لسٹوں سے الیکشن کا عمل آسان ہوچکا ہے جبکہ بلوچستان کے بی اضلاع میں خواتین کا ووٹ بینک بڑھانے کے لئے پائلٹ پراجیکٹ جاری ہے
سمینار سے خطاب میں صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ ووٹ کے پیھچے سب سے زیادہ سیاسی جماعتیں بھاگتی ہیں لیکن عوام میں ووٹ کی اہمیت بڑھانے کے لئے سیاسی جماعتوں کا کردار محدود ہےاس کے برعکس بعض سیاستدان لوکل گورنمنٹ کو اپنے مستقبل کے لئے مسئلہ سمجھتے ہیں
خالق ہزارہ کے مطابق ہم نے اداروں کو ہمیشہ کمزور کیا ہے جس کے باعث عوام کی خدمت علاقائی تقسیم پر کی کی جاتی ہے
ممبر پاکستان الیکشن کمشنر شاہ محمد جتوئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت ملک میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہےاور بلدیاتی کینٹ بورڈ کے انتخابات میں الیکشن کمیشن نے ذمہ داری پوری کی
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے بلوچستان حکومت کی جانبغ سے وسائل اور نقشے نہیں دئیے گئے تھے
شاہ محمد جتوئی کے مطابق بلوچستان حکومت اگر مدد نہیں کرے گی تب الیکشن کمیشن اپنا کام جاری رکھے گا جس کے تحت الیکشن کمیشن میں پہلی مرتبہ 22 خواتین کو بھرتی کیا گیا ہے تاکہ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے خواتین کو متحرک کیا جا سکے
رہا ہے
تقریب سے اقلیتی نمائندے شہزاد کندن نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مخلوط طرز انتخاب میں اقلیتی ووٹرز کی دلچسپی کم ہے,اس لیے اقلیتوں کو اپنے نمائندے خود چننے کا حق ہونا چاہئے
انہوں نے اقلیتوں کے ووٹ کے اندراج کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا –
اس موقع پر سماجی کارکن ہارون درانی نے کہا کہ مخصوص الیکشن پراسیس کی وجہ سے سنجیدہ لوگ ووٹ کاسٹ نہیں کرتے بقول انکے ہ پاکستان میں الیکٹرول کا عمل غیر سنجیدہ ہے بلکہ ملک کا انتخابی عمل انتہائی مہنگا ہو چکا ہے
ووٹرز کا عالمی دن
عورت فاؤنڈیشن کی نمائندہ یاسمین مغل نے کہا کہ نادرا اور الیکشن کمیشن کا خواتین کو آگے لانے میں اہم کردار یےاور شناختی کارڈ بننے کے ساتھ ہی ووٹ رجسٹریشن بھی ہوجانا چاہیے,
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ صوبہ کی کسی سیاسی جماعت نے ووٹرز کے دن کا اہتمام نہیں کیا ہے جبکہ قومی دن منانے کا مقصد ووٹرز کے حقوق کا خیال رکھنا ہوتاہے
انہوں کے واضع کیا کہ ووٹ تبدیلی کا بنیادی عنصر ہے اور اگرعوامی نمائندے حقیقی جمہوریت کیلئے کام کریں تو اپنے ورکرز میں ووٹ کی اہمیت سے آگاہی ناگزیر ہے
صدر پی ایف یو جے کے مطابق معاشرے کی تشکیل ووٹ کی اہمیت سے شروع ہوتی ہے اس مقصد کے لیے ایک آزادسیاسی فضا اور جمہوریت کیلئے سیاسی جماعتوں کو ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوگا
تقریب سے معذور افراد کے نمائندے برکت اللہ نے کہا کہ بلوچستان میں بیس ہزار معذور رجسٹرڈ ووٹرز ہیں لیکن ;ایوان میں معذور افراد کی نمائندگی نہیں ہے
انہوں نے معذور ووٹرز کی رجسٹریشن کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوے کہا کہ خواتین کی طرح سیاسی جماعتوں میں معذروں کا کوٹہ بھی ہونا چاہئے

Comments are closed.