ہرنائی (خبردار نیوز) 7اکتوبر کو ہرنائی زلزلے میں شدید زخمیوں کے بجائے من پسند افراد میں امدادی چیک تقسیم کیا گیا محلہ غریب آباد کا رہائشی محمد صالح اور بابو محلے کی سمینہ جبارزلزلے میں شدید زخمی ہوئی تھی دو زخمی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے علاج معالجے کیلئے رقم نہ ہونے کے باعث بستر مرگ پر پڑیں ہوئے ہیں ۔
ہرنائی سے نامہ نگار عارف ترین کے مطابق 7 اکتوبر کو ہرنائی میں ہونے والے المناک زلزلے سے شدید زخمی محلہ غریب آباد کے رہائشی محمد صالح اور بابو محلہ کی رہائشی سمینہ جبار جو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے علاج معالجہ کےلئے رقم نہ ہونے کے باعث بستر مرگ پرپڑاہے
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان نے 26نومبرکو ہرنائی میں زلزلے میں زخمیوں ہونے والوں میں امدادی چیک تقسیم کیا اس میں کوئی بھی شدید زخمی شامل نہیں تھا زلزلے میں شدید زخمیوں کے بجائے دیگر لوگوں میں چیک تقسیم کیاگیا ہے
جن زخمیوں کو سی ایم ایچ ،ایف سی ہسپتال، بی ایم سی، اور سول ہسپتال کوئٹہ ریفر کیاگیا تھا ان زخمیوں کو امدادی رقم نہیں دی گئی
بابو محلہ کے رہائشی عبدالجبار کا کہنا ہے 7 اکتوبر کے زلزلے میں میری اہلیہ اور بچہ شدید زخمی ہوا تھامیری اہلیہ کا کمر ٹوٹنے کی وجہ سے کوئٹہ ایف سی ہسپتال میں ایک ماہ زیر علاج رہی لیکن شدید زخمی ہونے کے باوجود میری اہلیہ کو وزیراعلی کی جانب سے امدادی رقم کی چیک نہ دی گئی روانہ دفتروں کے چکر لگا لگا کر تک چکا ہوں
کبھی ڈپٹی کمشنر کے آفس اور کبھی ایم ایس کے آفس میں کوئی ایک کاغذ دیتا ہے تو کوئی دوسرا کاغذ تھماکر مجھے چکروں میں مبتلا کردیا ہے میں ایک محنت مزدوری کرنے والا غریب ان پڑھ ہوں میں
لہذا میں بالا حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ وزیراعلی کی جانب سے امدادی رقم ملنے والوں کی تحقیقات کی جائے تاکہ بناء سفارش حقیقی زخمیوں کو ان کا حق ملے سکے
Comments are closed.