Khabardar E-News

تبدیلی سرکار میں غریب عوام دو وقت کی روٹی کو بھی ترسنے لگے

105

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (خبردار نیوز ) تبدیلی سرکار میں غریب عوام دو وقت کی روٹی کو بھی ترسنے لگے سرکاری گودام بند آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دے
ڈیرہ بگٹی سے نامہ نگار فائق بگٹی کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام پر منافع خوروں کی ایک اور ظلم آٹے کا مصنوعی بحران بنا کر لوگوں سے منہ کا نوالا تک چینا جارہا ہے
سرکاری گودام میں گندم موجود نہیں ناجائز منافع خوروں کی جانب سے 40 کلو آٹے کے تھیلا 2700 سے 2800 میں فروخت کیا جارہا ہے آٹا چکی والوں نے بھی اپنے ریٹ بڑھادیے عوامی حلقوں کا کہناہےکہ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا سرکاری گودام عرصہ دراز سے بند پڑا ہے
ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ پر عملدرامدکروائے اور پرائس کنٹرول کو مکمل فعال کیا جائےعوام نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ خدا را ان منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ غریب عوام دو وقت کی روٹی آسانی سے کھا سکے اور عوام کو کچھ ریلیف مل سکے

Comments are closed.