آئی ایم ایف ٹیم پی ٹی آئی سے کیوں مل رہی ہے؟ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے بتا دیا
حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم آج زمان پارک میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرے گی۔وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر بلال اظہر کیانی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے بیان پر ردعمل میں بتایا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم پی ٹی آئی سے کیوں مل رہی ہے
۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ اور اس کے وسیع مقاصد کے لیے پارٹی کی حمایت کے لیے رابطہ کیا، پی ٹی آئی خی اقتصادی ٹیم اور آئی ایم ایف ٹیم بات چیت کے لیے ذاتی اور عملی طور پر شامل ہوں گی ۔وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے حماد اظہر کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم سب سیاسی
جماعتوں کو مل رہی ہے اور اسی سلسلے میں کل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے بھی مل چکی ہے۔دوسری جانب وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے بھی آج میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم سے ہونے والی ملاقات میں وہ بھی عمران خان کے ساتھ موجود ہوں گے۔بلال اظہر کیانی کا مزید کہنا تھا آئی ایم ایف ٹیم پی ٹی آئی سے خصوصی طور پر اس لیے مل رہی کہ اب سازش نہ کرنا اور خط نہ لکھنا، آئی ایم ایف کی ٹیم پی ٹی آئی سے اس لیے بھی مل رہی ہے کہ کوئی سازش
کر کے اب ملک کو ڈیفالٹ کی طرف نہ دھکیلنا۔وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے مزید کہا کہ عمران خان اور اس کی نالائق ٹیم آج آئی ایم ایف پروگرام پر کوئی نئی سازش نہ کرے، آئی ایم ایف وفد صرف آپ سے ہی نہیں بلکہ پاکستان کی تمام جماعتوں کو مل رہا ہے۔نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ ان ملاقاتوں کا مقصد انتخابات سے پہلے آئی ایم ایف کے نئے سپورٹ پروگرام کے لیے ان کی حمایت کی یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔اس حوالے سے نمائندہ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا جس میں مسلم لیگ (ن)، پی پی اور پی ٹی آئی کے نمائندوں سے ملاقات ہوگی۔
عمران خان اور ان کی نالائق ٹیم آج آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف کوئی نئی سازش نہ کرے، حکومت
دوسری جانب وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے آئی ایم ایف وفد کی زمان پارک آمد اور حماد اظہر کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور اسے توڑا اب آئی ایم ایف سے ملاقات کا جشن صرف آپ جیسے سازشی جھوٹے اور بے شرم جشن منا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم کی ٹیم سب سیاسی جماعتوں سے مل رہی ہے اور کل پیپلز پارٹی سے مل چکی ہے، آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان تحریک ِ انصاف سے خاص طور پر اس لیے مل رہی کہ اب دوبارہ معیشت کے ساتھ کوئی کھیل نہ کھیلیں، کوئی سازش نہ کرنا اور کوئی خط نہ لکھنا، ٹیم
اس لیے مل رہی ہے کہ کوئی سازش کرکے اب ملک کو ڈیفالٹ کی طرف نہ دھکیلنا۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عمران خان اور ا س کی نالائق ٹیم آج آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف کوئی نئی سازش نہ کرے، آئی ایم ایف وفد صرف آپ سے ہی نہیں بلکہ پاکستان کی تمام جماعتوں سے مل رہا ہے، عمران خان کو آج آئی ایم ایف وفد کو بتانا چاہیے کہ خود معاہدہ کرکے اس کی خلاف ورزی کیوں کی تھی اور جان بوجھ کر ملک کو ڈیفالٹ کی طرف کیوں دھکیلا تھا؟
انہوں ںے مزید کہا کہ آج ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف کوئی نئی شرارت نہ کرنا، یہ ملک کے خلاف آپ کی ایک اور سازش ہوگی، بڑی مشکل سے پاکستان میں معاشی استحکام واپس آرہا ہے، معاشی بحالی کی امید پھر پیدا ہوئی ہے ملک کو معاشی طورپر مضبوط ہونے دو، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں کمی لانے دو۔
آئی ایم ایف کا وفد ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کررہا ہے، وفد کل پیپلز پارٹی سے مل چکا اور آج زمان پارک جاکر چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گا۔
اس حوالے سے آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایستر پیریز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اہم سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ ایستر پیریز کا کہنا تھا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے نمائندوں سے ملاقاتوں کا مقصد قرض پروگرام کی پالیسیوں پرعمل کی یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔
نمائندہ آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ انتخابات سے قبل پروگرام کے مقاصد کے حصول کیلئے حمایت حاصل کررہے ہیں، آئی ایم ایف کاا یگزیکٹو بورڈ نئے اسٹینڈبائی ارینجمنٹ معاہدے پرغور کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان تین ارب ڈالر کا اسٹاف لیول کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے ابھی اس معاہدے کی منظوری ہونی ہے۔ وفد کل پیپلز پارٹی سے ملاقات کرچکا اور آج چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے زمان پارک جائے گا۔
Comments are closed.