Khabardar E-News

اداکارہ نے بالآخرچونکا دینے والے انکشاف کردیئے

586

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اداکارہ نے بالآخرچونکہ دینے والے انکشاف کردیئے

مشہور پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اپنی نئی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کی ریلیز کے موقع پر غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا نے بہت کچھ سکھایا ہے اب تو میں پہلے سوچتی ہوں پھر کچھ بولتی ہوں، لوگ پتا نہیں کیوں اتنا طنز کرتے رہتے ہیں، لوگوں کو تو اس وقت تک سکون نہیں آتا جب تک کوئی انکے سامنے آنسو نہ بہا لے۔اداکارہ حرا مانی نے کہاکہ مانی بہت ساری لڑکیوں سے باتیں کرتے تھے ان میں سے ایک میری سہیلی بھی تھی بس اسی کے موبائل سے میں نے مانی کا نمبر چرا لیا تھا جس کے بعد میری اور مانی کی شادی ہوگئی، میری دوست اپنے گھر میں خوش ہے شاید وہ مانی سے شادی کرکے اتنی خوش نہ ہوتی جتنی وہ آج ہے۔

سونے کی قیمت میں اضافہ

متنازع بیانات کی وجہ سے مشہور پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے کہاکہ میں اپنے شوہر سلمان ثاقب شیخ (مانی) کی وجہ سے ہی پہچانی جاتی ہوں یہ تاثر غلط ہے کہ مانی میری وجہ سے مشہور ہیں حقیقت یہ ہے کہ میں مانی کی وجہ سے مشہور ہوں کیونکہ میں آج جو بھی ہوں مانی کی وجہ سے ہی ہوں۔
ازدواجی زندگی سے متعلق سوال کے جواب میں حرا مانی نے کہاکہ میری پوری کوشش رہتی ہے کہ زندگی کے ہر پہلو کو ساتھ لے کر چلوں، انڈسٹری کو بھی وقت دوں اور گھر کو اور بچوں کو بھی برابر وقت دے سکوں۔ اسی لیے کوشش کرتی ہوں کہ اپنے بیٹوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزار سکوں۔

عالمگیر ترین نے خودکشی سے پہلے نوٹ پر کیا لکھ کر چھوڑا؟

انہوں نے کہاکہ عامر لیاقت کی مثال ہمارے سامنے ہے، میں اس وقت بھی انکے لیے بہت زیادہ افسردہ تھی اور آج بھی افسردہ ہوں کہ کس طرح لوگوں کی باتوں نے انکو اندر سے ختم کر دیا، وہ برداشت نہ کرسکے اور دنیا سے ہی چلے گئے۔ادکارہ حرا مانی نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں فیمنسٹ ہوں لیکن صرف اس حد تک کہ جب کوئی نئی لڑکی اس انڈسٹری میں آئے

 

جو اس انڈسٹری کو نہ جانتی ہو تو میں اسکی رہنمائی کروں گی، صرف بولنے سے نہیں بلکہ آپکا کردار بتاتا ہے کہ آپ فیمنسٹ ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہاکہ میری زندگی کا تجربہ کئی لوگوں سے الگ ہے میری زندگی میں جو مرد آیا ہے وہ بہت مثبت رویہ رکھتا ہے، اس بات کو تسلیم کرنا ہوگاکہ ہرعورت کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہو سکتا۔حرا مانی نے کہاکہ میں ہمیشہ سوچتی تھی کہ کبھی موقع ملا تو میں بھی فلموں میں مہوش حیات اور ماہرہ خان جیسے کردار ادا کروں گی، میری بھی خواہش ہے کہ جس طرح مشہور بالی ووڈ کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں ایشوریا چٹیا بنا کر پرفارم کر رہی تھی ویسی ہی پرفارمنس میں بھی کبھی دے سکوں۔

جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی، ذرائع

Comments are closed.