سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ملک میں فی تولہ سونا 1800 روپے اضافے کے بعد 2,07,800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1543 روپے اضافے کے بعد 1,78,155 روپے کا ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 163309 روپے ہو گئی۔جبکہ عالمی بازار میں سونا 23 ڈالر کمی کے بعد 1,905 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کا اضافہ جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کی کمی ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 17 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1929 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2200 روپے اور 1887 روپے کی کمی ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافوں مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگئی، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر1 لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگئی۔
Comments are closed.