کوئٹہ ( خبردار نیوز ) گورنمٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی کے جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا
سلسلہ جاری ہے اور بدھ کو گورنمٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے پریس کلب کوئٹہ کے باہر احتجاجی کیمپ قائم
کردیا
بلوچستان میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتال آج تیسرے روز میں داخل ہوا ہے انکے
مطابق گزشتہ سال مطالبات منظور ہوگئے تھے مگر عمل در آمد نہیں کیا گیا جس کے باعث استاتذہ کرام سخت
مالی مشکلات سے دوچار ہیں
انہون نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد اور دیگر تین صوبوں کی طر ح بلوچستان کے اساتذہ کو اپ گریڈیشن دی
جاے تاکہ حالیہ مہنگائی میں انکی مالی معاونت ہوسکے
ہرتالی اساتذہ نے خبردار کیا ہے کہ مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کرینگے۔
ٹیچرز ان مطالبات کے بار ے میں صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ان اساتذہ کے بہت سے مطالبات حکومت
حل کر چکی ہے اور اپ گریڈیشن کا مسئلہ مالی ہے اور اس وقت بلوچستان حکومت سخت مالی مشکلات سے
دوچار ہے
جس کے باعث اپ گریڈیشن سمیت دیگر بعض مطالبات میں محکمہ خزانہ کو تاخیر کا سامنا ہے
خبردار نیوز سے بات چیت کرتےہوے صوبائی وزیر تعلیم نصیب اللہ مری نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں اپ
گریڈیشن کا مسئلہ بھی حل کیا جاے گا
Comments are closed.