Khabardar E-News

تہرے قتل کیس :سردارعبدالرحمان کھتران کی سخت سیکورٹی میں پیشی

135

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بارکھان ( حیات کھتران ) صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران سیشن کورٹ رکھنی پیشی پر

پہنچے پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظام کئے گئے ہیں رکنی بازار کے داخلی اور خارجی

راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی گئی

صوبائی وزیر سردار کھتران تہرے قتل کیس میں آج رکھنی کے سیشن کورٹ میں پیش ہوے

سردار کھتران پرالزام میں کہ انہوں نے خان محمد مری کے 2 بیٹوں اور ایک خاتون کو قتل کیا ہے تاہم سردار

کھتران نے اس سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا ہے

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے دھمکی کے باعث پولیس کی جانب آج صوبائی وزیر کی

عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے

یاد رہے کہ رواں سال 20 فروری کو بلوچستان کے ضلع بارکھان کے شہر رکھنی کے علاقے میں ایک کنویں

سے تین افراد کی لاشیں ملی تھی جس میں دو خان محمد مری کے بیٹے تھے

جبکہ ایک نامعلوم خاتون تھی جس سے میڈیکل رپورٹ کے مطابق جنسی تشدد کرنے کے بعد قتل کی گئی تھی

اس واقعہ کے خلاف مری قبائل کی جانب سے کوئٹہ میں سخت احتجاج ہوا تھا مری قبائل نے الزام لگایا تھا کہ

خان محمد کے 2 بیٹے سردار کھتران کے ذاتی جیل میں تھے اس کے علاوہ انکی بیوی بیٹی اور تین بیٹے ابھی

تک ان کےقید میں ہیں

جس پر صوبائی حکومت نے کاروائی کرتے ہوے خان محمد مری کے بیوی بچوں کو برآمد کیا تھا

بلکہ پولیس نے کوئٹہ سے سردار عبدالرحمان کھتران کو حراست میں بھی لیا تھا

تاہم بعد میں رکنی کی ایک عدالت نے سردارعبدالرحمان کی رہائی کا حکم دیاتھا

Comments are closed.