راولپنڈئ ( آئی ایس پی آر ) سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کرتے ہوے بلوچستان نیشنل آرمی کے
سربراہ گلزار امام کو گرفتار کرلیا ہے جو بلوچستان میں کئی دہشت حملوں میں ملوث ہے
آئی ایس پی آر کی جانب سے جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار گلزار امام 11
جنوری 2022 کو بلوچ ریپبلیکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے انضمام کے نتیجے میں بننے والی بلوچ
نیشنلسٹ آرمی کا سربراہ منتخب ہوا
نومبر 2018 میں 4 کالعدم تنظیموں کے انضمام سے بننے والی بلوچ راجی اجوئی سنگر نامی تنظیم کی تشکیل
میں کلیدی کردار ادا کیا
دسمبر 2017 میں گل نوید کے نام سے افغانی پاسپورٹ پر بھارت کا دورہ بھی کیا
بیا ن میں کہا گیا ہے کہ انٹیلیجنس اداروں نےمسلسل انتھک کاوشوں کے بعد گلزار امام عرف شنبے کو
بلوچستان سے گرفتار کیاگیا ہے گلزار امام عرف شنبے 1978 میں بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پروم کے
مقام پر پیدا ہوا
اور2009 تک ٹھیکیدار اور نیوز رپورٹر کی ملازمتیں کیںجبکہ 2018 تک کالعدم بلوچ ریپبلیکن آرمی میں
براہمداغ بگٹی کا نائب رہا
تاہم گلزار امام 11 جنوری 2022 کو بلوچ ریپبلیکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے انضمام کے نتیجے میں
بننے والی بلوچ نیشنلسٹ آرمی کا سربراہ منتخب ہوا
اس کے علاوہ نومبر 2018 میں 4 کالعدم تنظیموں کے انضمام سے بننے والی بلوچ راجی اجوئی سنگر نامی
تنظیم کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا
Comments are closed.