Khabardar E-News

یو ایس ایڈ : سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے 500 اسکالر شپس کا اعلان

57

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( خبردار ڈیسک ) یو ایس ایڈ کے تعاون سے ایچ سی اسی کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں کے

طلبہ و طالبات کے لیے 500 اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے

ایچ ای سی اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کی تقریب کے موقع پر اسکالر شپس کا اعلان کیا گیا ہے

اسکالر شپس پچاس فیصد سیلاب متاثرہ طالبات کو دی جائیں گی

تقریب میں وفاقی وزیر احسن اقبال اور پاکستان میں امریکہ کے سفیر مسٹر ڈونلڈ نے بھی شرکت کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی دو تہائی آبادی نوجوانوں پر

مشتمل ہے

اور نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد کو تعلیم کے سہولیات فراہم کرنا بہت ضروری یے

انہوں نے یو ایس ایڈ کی جانب سے طلباء کے لیے اسالرشپس کا اعلان اچھی کوشش قرار دیتے ہوے یو ایس ایڈ

کو شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 500 اسکالرشپ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ و طالبات کے

لیے ایک بڑا سپورٹ ہے

وفاقی وزیر نے مذید کہاکہ سیلاب زدہ علاقے تباہ ہو چکے ہیں ایسے میں یہاں کے طلبہ کے لیے اس طرح کے

مواقع فراہم کرنا بہت اہم ہے

بقول انکے کہ اس وقت دس ہزار پی ایچ ڈی اسکالرز دنیا کے مختلف ممالک میں زیر تعلیم ہیں

Comments are closed.