Khabardar E-News

ہرنائی کلب نے ایف سی بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

7

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ہرنائی ( خبردار نیوز) فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے زیرِ اہتمام ہرنائی فٹبال گراؤنڈ میں جاری فٹبال چیمپئن

شپ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے عوام کی کثیر تعداد میدان میں آئی ۔

فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی جانب سے ہرنائی میں صحت مندانہ کی سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے

سلسلے میں منعقدہ فٹبال چمپئن شپ 2 فروری سے 4 مارچ تک جاری رہی

جس میں لورالائی، سنجاوی، زیارت، ہرنائی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، سبی، مسلم باغ اور کوئٹہ سے تعلق

رکھنے والے 25 نامور فٹبال کلبوں نے حصہ لیا۔

فائنل میچ شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ہرنائی فٹبال کلب نے جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا ۔

بعد ازاں ایف سی کی جانب سے فٹبال کمیٹی کے منتظمین اور ونر ٹیم ہرنائی فٹبال کلب کے کھلاڑیوں کے

اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا

جس میں ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کے حکام نے شرکت کی ۔

اس موقع پر فٹبال کمیٹی کے منتظمین نے فرنٹیئر کور اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کامیاب ٹورنامنٹ کے

انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مستقبل میں مزید اس طرح کے ایونٹس منعقد کرنے کا مطالبہ کیا

جس پر ایف سی حکام نے آئندہ بھی بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

فٹبال کے شائقین اور عوام نے علاقے میں کھیلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے فرنٹیئر کور

بلوچستان کا شکریہ ادا کیا-

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ایف سی بلوچستان ایک عرصے سے

مختلف اقدامات اٹھاتی آ رہی ہے

جن کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں آگے بڑھنے کے مسلسل مواقع فراہم کرنا ہے

ہرنائی فٹبال چیمپئن شپ کی عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی ان کاوشوں کی کامیابی کا مظہر ہیں

Comments are closed.