Khabardar E-News

سٹیزن پورٹل سےشہریوں کو کتنا ریلیف ملا، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

111

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل سےشہریوں کو ملنے والے ریلیف کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل سے متعلق اہم اجلاس آئندہ ہفتہ طلب کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ سٹیزن پورٹل سےشہریوں کو کتنا ریلیف ملا۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹریز،صوبائی چیف سیکرٹریز، پولیس آئی جیز، وزارتوں اور اداروں کے اعلی حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں وفاق اور صوبوں کی سٹیزن پورٹل سے متعلق کارکردگی اور شہریوں کی شکایات پر اداروں سے ملنے والے ریلیف کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر اعظم کو سٹیزن پورٹل کے تحت عوامی ریلیف پر بریفنگ دی جائے گی اور پی ایم ڈلیوری یونٹ کی جانب سے اداروں کو لکھے گئے مراسلوں پر عمل درآمد رپورٹ پیش کی جائے گی۔

عمران خان شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق رپورٹ اور وفاقی سیکرٹریز، صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے۔

Comments are closed.