Khabardar E-News

احمد بٹ نے ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کو مغربی فنڈ سے چلنے والی مہم قراردیدیا

105

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: اداکار احمد علی بٹ نے ’’میرا جسم میری مرضی ‘‘ کو غیر ملکی فنڈ سے چلنے والی مہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو سب سے زیادہ حقوق اسلام نے دیئے ہیں۔

معروف مصنف خلیل الرحمان قمر اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے تنازع میں اب تک شوبز شخصیات ماروی سرمد کا ساتھ دیتی اور خلیل الرحمان قمر پر تنقید کرتی ہوئی نظر آئی ہیں۔ تاہم اداکار احمد علی بٹ نے اس معاملے میں دونوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نہ صرف ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ جیسے نعرےکو بین الاقوامی فنڈ سے چلنے والی مہم قرار دیا بلکہ اس نعرے کی حقیقت بھی بیان کی۔

احمد علی بٹ نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا سوشل میڈیا پر بکنے والی منافقت کو دیکھ کر ہنسی آتی ہے۔ خلیل نے ماروی سرمد کے ساتھ ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر بدزبانی کی اور ماروی سرمد نے ٹوئٹر پر لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کی۔ دونوں ہی غلط اور بدتمیز ہیں۔ مجھے ان دونوں میں سے کسی کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے۔

Comments are closed.