Khabardar E-News

کورونا وائرس، جیمز بانڈ فلم ’’نو ٹائم ٹو ڈائی‘‘ کی ریلیزملتوی

141

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاس اینجلس: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر جیمز بونڈ کی نئی فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہو گئی۔

تھرلر فلم کے پروڈیوسرز نے ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ ہالی وڈ فلم “نو ٹائم ٹو ڈائی” اپریل کی بجائے نومبرمیں ریلیز کی جائے گی۔ سات ماہ کی تاخیر کے بعد ایڈونچر فلم برطانیہ میں 12 نومبر جبکہ امریکا سمیت دنیا بھر میں 25نومبر کو ریلیز ہوگی۔ یہ ہالی ووڈ کی پہلی فلم ہے جس کی ریلیز میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات کے باعث تاخیر کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر سینیما گھروں کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ کئی ممالک میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی کے بعد باکس آفس پر فلم کے متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے تھے۔

مہلک وائرس پھیلنے کی وجہ سے پہلے ہی ’’نو ٹائم ٹو ڈائی‘‘ کی تشہیر کے لیے چین ، جنوبی کوریا اور جاپان کے طے شدہ دورے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

Comments are closed.