Khabardar E-News

تیونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ

119

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تونس سٹی: تیونس کے امریکی سفارت خانے میں موٹر سائیکل سوار شخص نے داخل ہونے میں ناکامی پر خود کو پولیس چیک پوسٹ پر زوردار دھماکے سے اُڑالی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک زوردار دھماکا ہوا ہے، دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار شخص نے خود کو سفارت خانے کے اندر داخل ہونے میں ناکامی پر دھماکے سے اُڑا لیا۔ دھماکے کے بعد کئی پولیس اہلکاروں کو زخمی حالت میں سڑک پر گرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مزید نفری کو جائے وقوع پر بھیج دیا گیا ہے، امریکی سفارت خانے کو چاروں جانب سے گھیرے میں لے کر ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے نہایت نزدیک زور دار دھماکا ہوتا ہے جس میں پولیس اہلکار زخمی بھی ہوتے ہیں۔ جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیموں کو جاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments are closed.