کراچی: پورٹ قاسم کے قریب فیکٹری سے کلورین گیس کے اخراج سے 70 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
کراچی میں بندرگاہ قاسم کے قریب اینگرو کارپوریشن سے کلورین گیس کا اخراج ہوا۔ واقعے کے وقت فیکٹری کے اندر متعدد افراد موجود تھے جن میں سے متعدد ملازمین کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ گیس کے باعث کمپنی کی قریبی آبادی کے رہائشی بھی متاثر ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پائپ ٹوٹنے کے باعث گیس لیک ہوئی۔
ترجمان اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکل پلانٹ کے مطابق پلانٹ کے ایک حصہ میں کلورین گیس خارج ہوئی، وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئیں۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کے مطابق جناح اسپتال سے 70 لوگوں کو طبی امداد دیکر فارغ کیا گیا ہے۔
وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر ڈی جی سیپا کی سربراہی میں ٹیم نے کمپنی کے آپریشنز بند کرادیے جب کہ ماحولیاتی قوانین پر مکمل عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرانے تک آپریشنز بند رہیں گے۔ کمپنی انتظامیہ سے معاملے کی تفصیل پوچھنے کے لیے سماعت کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا۔
Comments are closed.