Khabardar E-News

وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا دورہ کریں گے

80

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: وزیراعظم عمران خان شہر قائد کے تین ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لیے آج کراچی کا دورہ کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ سخی حسن، فائیو اسٹار ، کے ڈی اے چورنگی پر تعمیر کیے گئے 3 فلائی اوورز کا افتتاح کریں گے۔ ان تین ترقیاتی منصوبوں میں 25 کروڑ روپے کی بچت پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کو دورہ کراچی میں وفاقی حکومت کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں گرین لائن بس منصوبے سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم سے گورنر ہاؤس میں مختلف وفود کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جب کہ  تحریک انصاف کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

Comments are closed.