Khabardar E-News

کرونا وائرس کے خوف سے پی ایس ایل میچز منتقل نہیں کیے جائیں گے، احسان مانی

93

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خوف سے پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی سے لاھور منتقل نہیں کئے جائیں گے۔

ایکسپریس سے خصوصی بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ہم سندھ کی صوبائی حکومت کے تعاون کے شکر گزار ہیں، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے ساتھ ہم مسلسل رابطے میں ہیں اور ہمیں سندھ کی حکومت نے کرونا وائرس کے بارے میں اگاہ کردیا ہے اس بارے میں تمام تر حفاظتی اقدامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ کرونا وائرس کے خوف سے پی ایس ایل میچز کراچی سے لاہور منتقل نہیں کئے جائیں گے، شائیقن کا کرکٹ کے لگاو شاندار ہے، کراچی بڑا شہر ہے اور ہمیں شائیقن کرکٹ کے حقوق کا اندازہ ہے۔

Comments are closed.