کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں غیر رجسٹرڈ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے خلاف کمر کس لی، اگر ایک ماہ کے اندر انہوں ںے رجسٹریشن نہیں کرائی تو ہوٹل کو سیل کردیا جائے گا۔
ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز محکمہ ثقافت سیاحت و نوادرات نے صوبے کے تمام غیر رجسٹر ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو ایک مہینے کی مہلت دے دی ہے۔ وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ کی ہدایات پر کنٹرولر ٹورسٹ سروسز نے صوبے کے تمام غیر رجسٹرڈ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔
نوٹس کے مطابق ہوٹلز ایک ماہ کے اندر رجسٹرڈ نہیں ہوئے تو پاکستان ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایکٹ کے تحت ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، صوبے میں کسی ہوٹل یا ریسٹورنٹ کو بغیر لائسنس کھلنے کی اجازت نہیں، تمام غیرقانونی ہوٹلز پر جرمانہ عائد کرکے انہیں سیل کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
کنٹرولر ٹورسٹ سروسز ہدایت اللہ راجڑ کے مطابق غیر رجسٹرڈ ہوٹلز کے بعد غیر رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.