Khabardar E-News

کراچی میں رہائشی عمارت منہدم؛ جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی

130

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی:  رضویہ سوسائٹی میں رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی جب کہ 24 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں

رضویہ سوسائٹی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں تاہم تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب رضویہ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں غفلت، لاپروائی اور لوگوں کے جان و مال کو نقصان پہچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

حادثے میں 7 خواتین اور 3 بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق جب کہ 25 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت یحیی ولد خرم، حیدر ولد خرم ، خواتین میں مریم، حرا ولد عبدالرشید، ایک 40 سالہ خاتون، غلام مصطفی ولد عطا محمد اور شمیم اختر نامی خاتون سے ہوئی ہے۔

Comments are closed.