Khabardar E-News

سانحہ نوشکی و پنجگور پاک فوج شہداء کی یاد میں شمعیں روشن

40

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سانحہ نوشکی و پنجگور پاک فوج شہداء کی یاد میں شمعیں روشن

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) سانحہ نوشکی و پنجگور میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور بلوچستان کے شہداء کی یاد میں پیر کی شام

کو کو ئٹہ پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں

اور ان سانحات میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا

پیرکی شام کو بلوچستان عوامی پارٹی کی خواتین ونگ کی رہنماء شانیہ خان و دیگر خواتین نے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے

شہداء نوشکی و پنجگور کی تصاویر آویزاں کیں

اور شہداء کو شمعیں روشن کرکے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کے باعث بلوچستان میں

امن قائم ہے

عوام کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے

بلوچستان عوامی پارٹی کے شائینہ خان نے نوشکی اور پنجگور میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانو کو سرخ سلام پیش

کرتے ہوے کہا کہ ملک وقوم کے لیے انکی قربانیاں رائیگا نہیں جاے گی

اور انکی قربانیان کھبی فراموش نہیں کی جاے گی

تاقیامت تک یا رکھیں گے

خبردار نیوز سے بات چیت کرتے ہوے سدرا پراچہ نے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج اور احساس اداروں کے

ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں

اور ہمیں پاک فوج پر فخر ہے اور انکی قربانیاں صوبے میں قیام امن اور ملک کی ترقیوخوشحالی کے سنگ میل ثابت

ہونگی

کیونکہ ہم اور ہمارے بچے سر پر کفن باند کر انکے ساتھ کھڑے ہیں

اس لیے کہ بائیس کروڑ عوام پاک فوج کو تنہا نہیں چھوڑے گی

نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز پر حملے بزدلانہ عمل ہے قدوس بزنجو

یاد رہے کہ چار روز قبل نامعلوم دھشت گردوں نے نوشکی اور پنجگور میں ایف سی کے کیمپس پر حملے کیے تھے

جسمیں 9 جوانوں نے جام شہادت نوش کی تھی جبکہ سیکورٹی فورسز کی بروقت جوابی کاروائی سے 20 دھشت گرد

مارے گئے تھے

Comments are closed.