Khabardar E-News

وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

115

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی۔ 

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ 16 جون 2019 کو پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے کیے گئے تھے جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔ 

Comments are closed.