Khabardar E-News

شوہر کا تشدد، گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کا دعویٰ دائر کردیا

117

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: معروف گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر کے ظلم و تشدد سے تنگ آکر خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔

شوبز کی ایک اور جوڑی کی ازدواجی زندگی میں دراڑیں پڑ گئیں۔ معروف گلوکارہ صنم ماروی نے وکیل کی وساطت سے فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ درخواست گزار صنم ماروی نے کہا کہ شوہر حامد علی سے 2009 میں اسلامی قوانین کے تحت شادی ہوئی لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا۔

صنم ماروی نے یہ بھی کہا کہ آج ہمارے تین بچے بھی ہیں لیکن اس کے باوجود شوہر بچوں کے سامنے مجھے نہ صرف گالیاں بکتا ہے بلکہ مارتا پیٹتا بھی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے بچوں کی خاطر شوہر کے ظلم برداشت کرتی رہی۔

واضح رہے کہ اب تک کئی شوبز شخصیات کی ازدواجی زندگی متاثر ہونے کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔ جس میں انہوں نے شوہروں پر ظلم و جبر جیسے الزامات عائد کئے ہیں۔

Comments are closed.