Khabardar E-News

اداکارہ انجمن اور لکی علی کی طلاق سے متعلق خبروں کی تردید

106

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: ماضی کی معروف اداکارہ انجمن اور اُن کے شوہر وسیم علی عرف لکی علی نے طلاق سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔

چند روز قبل خبر سامنے آئی تھی لکی علی نے اداکارہ انجمن کو ایک طلاق دے دی ہے جس کی تصدیق خود لکی علی اور اُن کے قریبی دوستوں نے بھی کی تھی لیکن اس حوالے سے انجمن نے مکمل طور پر تردی کی تھی اور کہا تھا کہ وہ شوہر کے ہمراہ رواں ہفتے عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہی ہیں۔

دونوں شخصیات کے بیان میں تضاد کی وجہ سے یہ کہا جارہا تھا کہ شائد دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی ہے لیکن اب لکی علی اور انجمن کا مشترکہ بیان سامنے آنے کے بعد تمام تر افواہوں نے دم توڑ دیا ہے۔

لکی علی اور انجمن  نے ویڈیو پیغام کے ذریعے طلاق کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کی طلاق سے متعلق آج کل جو خبریں میڈیا پر چل رہی ہیں وہ سب جھوٹی ہیں۔ ہم دونوں آج بھی ساتھ ہیں اور بہت خوش ہیں۔الحمد اللہ ہماری ازدواجی زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے۔

انجمن نے کہا کہ میری شادی کو لیکر میڈیا نے میری بہت حوصلہ افزائی کی لیکن طلاق کو لیکر جو لوگ باتیں کر رہے ہیں وہ سب من گھڑت ہیں، اُن میں کوئی صداقت نہیں، سچائی کا اندازہ آپ ہمارے خوش و خرم ساتھ رہنے سے لگا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وسیم علی عرف لکی علی اور انجمن گزشتہ سال جون میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جب کہ  انجمن کو اُن کے شوہروسیم لکی نے حق مہرکے طور پر دو کروڑ روپے، ہنڈا کار، دو کنال کا گھر، اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 20 پلاٹس دیئے ہیں۔

Comments are closed.