منیلا: ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے 20 لاکھ ڈالرکے نئے فنڈ کی منظوری دے دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس کی روک تھام کے 20 لاکھ ڈالرکے نئے فنڈ کی منظوری دے دی۔ فنڈزسے کمبوڈیا، چین، میانمار، تھائی لینڈ اورویت نام میں جاری علاقائی ٹیکنیکل اسسٹنس میں معاونت ملے گی۔
اے ڈی بی کے مطابق یہ رقم کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے انویسٹی گیشن، سرویلیئنس اورہیلتھ سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے سفارشات کی تیاری پراستعمال ہوگی جب کہ وائرس کی تشخیص سے متعلق فوری ٹیسٹ اورتجربہ گاہ میں استعمال ہونے والے آلات بھی حاصل کئے جائیں گے۔
Comments are closed.