Khabardar E-News

وزیراعلی قدوس بزنجو کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ،امدادی کام تیز کرنے کی ہدایت

120

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئیٹہ ( خبردار نیوز ) وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جمعہ کے روز حلقہ پی بی 31 سریاب روڈ قمبرانی روڈ سبزل روڈ اور سپنی روڈ کا دورہ کیا اور بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائیزہ لیا
رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے بھی وزیراعلئ کے ہمراہ تھے وزیراعلئ نے ایڈمنستریٹر کیو ایم سی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات و مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی
وزیراعلئ نے بارشوں کے جمع ہونے والے پانی اور گندگی کی صفائی اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیۓ ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی وزیراعلئ بارشوں کے جمع ہونے والے پانی سے پیدل گزر کر دوسری جانب پہنچے اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے وزیراعلئ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا
وزیراعلئ نے سیکیورٹی حکام کو لوگوں کو قریب آنے سے روکنے پر منع کر دیا وزیراعلئ نے لوگوں سے تفیصلی بات چیت کی اور انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوۓ موقع پر احکامات جاری کیۓ
وزیراعلئ نے لوگوں سے کہا کہ آپکی حکومت شہری مسائل کے حل کے لیۓ تمام وسائل برؤے کار لاۓ گی کوئیٹہ پیکج کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جاۓ گا اور کوئیٹہ پیکج کی منصوبہ بندی کو درست سمت میں لایا جاۓ گا
وزیراعلئ کے دورہ کے دوران روٹ نہیں لگایا گیا اور نہ ہی ٹریفک کو روکا گیا ٹریفک وزیراعلئ کے کانواۓ کے ساتھ ساتھ رواں دواں رہا واضع رہے کہ وزیراعلئ نے شہر میں اپنی آمد و رفت کے دوران روٹ لگانے کی سختی سے ممانعت کر رکھی ہے

Comments are closed.