Khabardar E-News

بلوچستان میں بارشیں، زیارت میں برفباری ،پی ڈی ایم اے محترک

44

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز) زیارت: کل رات ہونے والی برفباری کے بعد اس وقت زیارت شہر میں تقریباً ایک فٹ

برف جبکہ پہاڑی علاقوں میں ایک فٹ سے ذیادہ برف پڑ چکی ہے،
نامہ نگار فرحت کاکڑکے مطابق برفباری کے بعد لوگ اور سیاح گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں

جبکہ رابطہ سڑکیں منقطع اور گیس پریشر غائب ہونے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا درپیش ہیں۔

محکمہ بی اینڈ ار زیارت برف ھوتے ہی زیارت کے روڈوں پر افیسروں سمیت تمام اہلکار الرٹ کردیا

ایکسیہن بی اینڈ ار زیارت عصمت اللہ ایس ڈی او صغیراحمد سارنگزٸی سب انجنٸیر قربان زیارت برف  سے بند

روڈوں کے کھولنے کی نگرانی کررہے ھیں

زیارت کے عوام مسافروں سیاحوں کی انے جانے کے لیے محکمہ بی اینڈ ار کے افیسرز اور اہلکار بدستور

روڈوں پر موجود ھیں اور جہاں روڈ بند ھیں اس کو اج ایک بار پھر گریڈنگ کرینگے

بلوچستان میں بارشیں، زیارت میں برفباری ،پی ڈی ایم اے محترک

ڈی سی حبیب باصر نے کہا ہے کہ کوئٹہ زیارت،سنجاوی شاہراہ آمدورفت کیلئے بند ہے

اور سیاح زیارت کیلئے سفر سے گریز کریں
سبی اور گرد و نواح گزشتہ رات سے ہونے والی بارشیں سیلابی صورتحال اختیار کر گئیں

مسلسل بارش کے باعث دریائے ناڑی کینال میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی،

کئی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے
دریائے ناڑی کینال میں اس وقت 1400 کیوسک کا نچلے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے

جبکہ لہڑی ندی میں سیلابی پانی کی سطح 6600 کیوسک تک جا پہنچی ہے،
کسی بھی سیلابی صورتحال سے نپٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر سبی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس میں فلڈ

کنٹرول روم قائم کردیاگیا
بارکھان کے مختلف علاقوں میں رات سے شروع ہونے والی بارش تاحال جاری ہے

 یکبئی  ٹاپ پر شدید برف باری رات سے جاری ہے جہاں رات سے اب تک ایک فٹ سے زائد برف

 ہوچکی ہے
بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے

کوژک ٹاپ پر برفباری کا سلسلہ تھم گیا،برف ہٹانے کا اپریشن رات بھرجاری ہے

ڈی سی جمعہ داد مندوخیل کے مطابق کوژک ٹاپ کو لائٹ ٹریفک کیلئے جزوی طور پر کھول دیا گیا

جبکہ ہیوی ٹریفک کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمدورفت سے گریز کرے،
ڈی سی نے بتایا ہے چمن شہر و گردونواح میں رات بھر بارش، نقصانات کی اطلاع نہیں ملی

اس طرح قلعہ سیف اللہ:کان مہترزئی ہائی وے سے برف ہٹانے کا اپریشن مکمل،

ڈی سی حافظ قاسم کاکڑ کے مطابق قلعہ سیف اللہ کان مہترزئی کےمقام پر کوئٹہ ژوب شاہراہ کو ٹریفک کیلئے

کھول دی

جبکہ پنجاب،خیبرپختوا سے آنے والی پھنسے مسافر کوچز کوئٹہ کی طرف روانہ کردیے گئےاس کے علاوہ

کوئٹہ سے جانے والی مسافر ٹرانسپورٹ کو بھی کان مہترزئی سے نکال لیا،
بلوچستان کے باالائی علاقوں توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، کنجوغی میں شدید برفباری ہوئی ہے

اور ان بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں آمدورفت کیلئے بند،ایک سے ڈیڈھ فٹ برف پڑی
لیویز حکام کے رپورٹ کے مطابق قلعہ عبداللہ، سرانان، پشین، بوستان میاں بارش کا سلسلہ جاری ہے

اور آج بھی شمال مغربی بلوچستان میں برفباری اور تیز بارش کا امکان ہے
جبکہ تمام قومی شاہراہیں عارضی طور پر آمدورفت کیلئے بحال کی گئی،

پی ڈی ایم اے نے ٹرانسپورٹرز سے ان قومی شاہراہوں پر آج بھی بلاضرورت سفر سے گریز کرنے کو کہا ہے

Comments are closed.