کوئٹہ ( عصمت سمالانی سے ) کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائپاس بھوسہ منڈی گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا ہےگیس لیکج دھماکے میں دو خواتین جھلس کر زخمی ہوگئے
ریسکیو زرائع کے مطابق مشرقی بائپاس بھوسہ منڈی میں واقع میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں زخمی دونوں خواتین کو بی ایم سی ہسپتال برن وارڈ منتقل کردیاگیا
دھماکے کی وجہ گھر کے ایک کمرے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے
اس سے قبل گذشتہ روز سریاب روڈ اور زرغون روڈ کے سنگم پر واقع غفور ٹاون میں ایک مکان میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی ہوگئےتھے
یاد رہے کہ بدھ کو کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں کلی مناف کے ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث ایک زور دار دھماکہ ہوا تھا جس کے باعث پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے زخمیوں میں تین بچے بھی شامل تھے ،
ریسکیو کے مطابق تمام زخمیوں کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا تھا ، جہاں ڈاکٹروں نے بعض کی حالت تشویشنا ک بتائی تھی
واضع رہے کہ ہرسال سردی کے اس موسم میں کوئٹہ میں گیس کے باعث اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں جس میں اب تک کہی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں
اسکی ایک بڑی وجہ گیس پریشر کی کمی ہے جس کے باعث لوگ سردی سے بچاؤ کے لیے کمپریسر اور دیگر غیرقانونی طریقوں کے استعمال پر مجبور ہوتے ہیں اور نتجے میں ایسے جان لیوا حادثات رونما ہوجاتے ہیں
گیس پریشر کی کمی کے خلاف کہی بار کوئٹہ کے شہریوں کے ساتھ سیاسی اور سماجی تنظموں نے بھی احتجاج کیالیکن اس کے باوجود کوئٹہ میں گیس حکام کی جانب سے گھریلو صارفین کے مسائل حل کرنے پر خاطر خواتوجہ نہیں دی جارہی
Prev Post
Comments are closed.