اسلام آ باد ( خبردار ڈیسک ) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ سام سنگ نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ مل کر 50ہزار ٹی وی سیٹس بنانے کا آغاز کردیا ہے، اور اگلے دو سالوں میں کمپنی ٹی وی سیٹس کی پیداوار کو 1 لاکھ تک لیجائے گی،
پیر کو مشیر تجارت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے یہ وزارت تجارت کی میک ان پاکستان پالیسی کا نتیجہ ہے، انہو ں نے زور دے کرکہا کہ تمام پاکستانی کمپنیوں کو نمایاں عالمی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرنی چاہیے،اس موقع پر مشیر تجارت نے
پہلے ٹی وی لائن اپ پلانٹ کے آپریشنل ہونے پر سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی کو مبارکباد پیش کیا –
Comments are closed.