قلات (نامہ نگار) قلات میں بجلی کو سنگل فیس کرنے اور گیس کی عدم دستیابی کے خلاف خواتین اور بچوں نے ڈپٹی کمشنر قلات کے دفتر سامنے احتجاج کیا او ر ڈپٹی کمشنر کو مسائل سے آ گیا کیا
اطلاعات کے مطابق قلات میں کیسکو کی جانب سے بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کرنے اور سوئی گیس کی بندش کے خلاف خواتین اور بچوں نے ڈپٹی کمشنر کے سے مزاکرات کئیے اور مسائل سے آ گاہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سلطان احمد بگٹی نے متعلقہ حکام کو مسائل کے حل کے لیئے ہدایات کردی اس موقع پر ایس ڈی ای او سوئی گیس کمپنی اور سیا سی جماعتوں کے رہنمائوں نے خواتین سے اظہار یکجہتی کیا اور انکے احتجاج میں شامل ہوگئے
تاہم بعدآزاں ڈپٹی کمشنر نے احتجاج میں شامل خواتین وحضرات کو یقین دھانی کرائی کہ قلات شہر کو گیس کی نارمل سپلائی اور بجلی کی روانی کے ساتھ فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں
اس یقین دھانی کے ڈپٹی کمشنر قلات کے سامنے احتجاج کرنے والے خواتین اور بچوں نے اپنا احتجاج ملتوی کیا –
Comments are closed.