لاہور( خبردار ڈیسک ) سری لنکن شہری پریانتھا کماراکی میت لاہور سے سری لنکا روانہ کر دی گئی اس سے قبل انکی میت کو ایمبولینس کے ذریعے ایئر پورٹ پہنچایا گیا – جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم نے پریانتھا کمارا کی میت کو ریسیوکیا بعد آزاں وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر اعجاز عالم نے پریانتھا کمارا کی میت کو روانہ کیا
پریانتھا کمارا کی میت کو سرکاری اعزاز کے ساتھ روانہ کیا گیا اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی،سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ،محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام اورسری لنکن ہائی کمیشن کے عہدیداران بھی اس موقع پرموجود تھے
وزیراعلی پنجاب کی جانب سے پیغام میں کہا گیا کہ سری لنکن شہری پریانتھاکمارا کے قتل پر سری لنکا کی حکومت،عوام اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں -اور غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
عثمان بزدار نے غمزدہ خاندان کو یقین دلاتے ہیں کہ حکومت اس ضمن میں اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کررہی ہے-اب تک 131سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔جبکہ 26مرکزی ملزمان بھی پولیس کی حراست میں ہے۔ جن کے خالاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جا رہا ہے۔
وزیراعلی کے مطابق اس کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔اور کیس کی تفتیش پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔تاکہ ملزمان کو قانون کے تحت سخت ترین سزا دلائی جاسکے –
Prev Post
Comments are closed.