کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر ) بلوچستان کے مرکز کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو نامعلوم مسلح
افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان وکلاء تنظیموں نے کوئٹہ سمیت پورے صوبے کے دیگر شہروں میں عدالتوں کے
بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق منگل کی صبح کو ایئرپورٹ روڈ پر نامعلوم حملہ آوروں نے ایک کار پر اس وقت
فائرنگ کی جب بلوچستان کے معروف وکیل کیل عبدالرزاق اپنے گھر سے ہائی کورٹ جا رہے تھے۔
پولیس کے مطابق نہ صرف پولیس اور سرحدی محافظ جائے وقوعہ پر پہنچے بلکہ وہ عبدالرزاق کی لاش کو
کوئٹہ کو اسپتال لے گئے۔
جہاں ڈاکٹرز ایمرجنسی پوسٹمارٹم کے بعد میت لواحقین کے حوالے کردیا ۔
پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی نے اس کی ذمہ
داری قبول کی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وکلاء کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچی اور دکھ کا اظہار کیا۔
دریں اثناء خبردار نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل کے وائس چیر مین منیر کاکڑ نے کہا کہ
واقعہ کے بعد انہوں نے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اور
حکومت سے درخواست کی ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیے جائیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے
کوئٹہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے وکیل عبدالرزاق کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس
سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت جامعہ تحقیقات کر کے وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ کے مطابق ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لا کر انہیں سزا دی جائے گی۔
Comments are closed.