Khabardar E-News

وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے، فردوس عاشق اعوان

78

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خاتون کی عزت و وقار اس کی حیا ہے اوروجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے۔

وزیراعظم کی معاون خسوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہر مسلمان عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمتہْ الزہراؓ کی سیرت طیبہ اورامہات المومنینؓ جیسی جلیل القدرہستیاں ہیں، پہلی مسلمان خاتون حضرت خدیجہ الکبریٰؓ تجارت پیشہ تھیں۔ اِسلامی تاریخ کے یہ روشن کردارہمارے لئے مشعل ِراہ ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے، خاتون کی عزت ووقاراس کی حیا ہے، میڈیا یا کسی بھی فورم پرعورت کی تضحیک و تذلیل ناقابلِ قبول رویہ ہے، ٹی وی چینل پرپیش آنے والا واقعہ قابل افسوس ہے، میڈیا کو ایسے حساس معاملات پرزیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت خواتین کے ہرقسم کے استحصال کے خلاف ہے اورانکے آئینی، قانونی، سیاسی، سماجی اورمعاشی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ عورتوں کے حق وراثت سے لے کرزینب الرٹ بل کی منظوری تک کے اقدامات عورتوں کے حقوق کیلئے حکومت کے پختہ عزم اورسوچ کاواضح اظہارہے۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق  نے کہا کہ کوئی معاشرہ مادر پدر آزادی لیکر قائم نہیں رہ سکتا، چند افراد اس معاشرے کی آزادی پر ڈکٹیٹ کررہے ہیں، مٹھی بھر عناصر کو معاشرے کو یرغمال بنانے نہیں دیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیمرا نے متعلقہ چینل کو نوٹس جاری کیا گیا ہے،  تمام ٹی وی اینکرز اصلاح بھی کی جارہی ہے،  خواتین کے حقوق کے نعرے سے بہت دل آزاری ہوئی، خواتین کے حقوق پر قرآن پاک بہترین ذریعہ تعلیم ہے، ہمارے خاندانی نظام میں تقدس اور ادب کے الفاظ کا چناؤ ہے، بیٹیوں کی عزت و وقار کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ معروف مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمرنے ایک شو کے دوران ماروی سرمد کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا میدان جنگ بنا ہوا ہے۔

Comments are closed.